دس اکتوبر 2020 کو فیتھ ٹیم نے ٹھٹہ مکلی سول ہسپتال میں بنے تھیلیسیمیا وارڈ کا وزٹ کیا۔ وہاں تھیلیسیمیا فیلوز کو معلوماتی سیشن دیا، ان کے مسائل سنیں اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔
تھیلیسیمیا وارڈ کی انچارج ڈاکٹر شاہدہ نے ہماری ٹیم کو پانچ ماہ قبل وزٹ کا کہا تھا۔ انہوں نے ہم سے شئیر کیا وہاں 312 مریض رجسٹرڈ ہیں۔ انہیں ہسپتال کا بلڈ بنک جو کے انڈس ہسپتال کے زیر نگرانی ہے خون مفت مہیا کرتا ہے۔ ادوایات کی قلت ہے۔ اسٹاف اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو ادوایات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے پر وہ ناکافی ہے۔
ٹیم کی ملاقات میڈیکل سپرنٹینڈنٹ، دیگر اسٹاف ممبرز سے بھی ہوئی۔ فیتھ کی پریذیڈنٹ عائشہ محمود نے ادوایات کے لئے انہیں بیت المال پاکستان سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا